ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / میسا بھارتی کا مودی حکومت سے سوال، کوئی کیوں بتائے انڈر ویئر خرید رہا ہے یا جوتے؟

میسا بھارتی کا مودی حکومت سے سوال، کوئی کیوں بتائے انڈر ویئر خرید رہا ہے یا جوتے؟

Tue, 27 Dec 2016 21:45:36  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،27/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور آر جے ڈی لیڈر میسا بھارتی نے نریندر مودی حکومت پر جم کر حملہ بولا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر کیش لیس اور آن لائن نظام کو رازداری کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ کسی بالغ شہری کو اس بات کے لیے  کیوں مجبور کیا جائے کہ وہ بتائے کہ انڈر ویئر خریدا یا جوتے، یا اس نے شراب خریدی ہے یا تمباکو؟آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی بیٹی نے ٹوئٹ کے ذریعے حملہ بولا ہے۔میسا نے ایک خبر کو ری ٹوئٹ بھی کیا ہے،اس میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ مانیٹری ٹرانزیکشن ڈیجیٹل ہو جائیں گے تو پرائیویسی پر اس کا کیا اثر پڑے گا۔اسی خبر میں پوچھا گیا ہے کہ ایک شادی شدہ جوڑا یہ کیوں بتائے کہ وہ سہاگ رات منانے کہاں جا رہا ہے اور اس کے لیے کیا خریداری کی ہے؟ کیا اسے اپنی مرضی سے خریداری کرنے کا کوئی حق نہیں ہے؟اس طرح نجی معلومات کیوں دی جائے؟میسا نے حق اطلاعات قانون کے تحت نوٹ بند ی کے بارے میں جواب دینے سے وزیر اعظم کے دفتر کے انکار پر بھی طنز کسا ہے۔میسا نے اشارہ میں لکھا ہے کہ بھگوان  سے سوال نہیں پوچھتے، صرف شکریہ اداکرتے ہیں۔
 


Share: